امریکہ ڈاکٹر عافیہ‘ دیگر اسلامی بہنوں کو رہا کرے ورنہ انجام برا ہو گا: داعش کا انتباہ

واشنگٹن (این این آئی) عراق اور شام میں سرگرم تنظیم داعش نے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا‘ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئیٹ میں پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی تصویر کے ساتھ یہ پیغام چھوڑا ہے کہ امریکہ نے مسلمان بہنوں کو آزاد نہ کیا تو اس کا انجام برا ہو گا۔