القاعدہ نے موبائل بیٹری کے حجم کے برابر بم بنا لیا:فرانسیسی اخبار کادعویٰ

پیرس (این این آئی)فرانسیسی اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ شدت پسند تنظیم القاعدہ نے موبائل فون کی بیٹری کے حجم کے برابر منی بم تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے اسی بم کی اطلاع کے بعد مختلف ممالک کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر امریکا آنے والی تمام پروازوں کے مسافروں کے سامان کی سخت چیکنگ کی جاتی ہے۔