چلغوزے کی برآمد افغان معیشت کیلئے سودمند ثابت ہونے لگی: رپورٹ
کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے چلغوزے کی برآمد سے 1.2 ارب ڈالر زرمبادلہ ملتا ہے اور یہ معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ سالانہ 500 ملین ڈالر سے زائد رقم اس میوے کو بیرون ملک بھیجنے سے مل رہی ہے۔