پنسل چوری کی سزا، اتر پردیش میں سکول پرنسپل کے تشدد سے طالبعلم ہلاک

نئی دہلی (اے ایف پی) پنسل چوری کرنے پر سکول پرنسپل نے تشدد کر کے 11 سالہ طالب علم کو ہلاک کر دیا۔ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ایک سکول کے پرنسپل نے پنسل چوری کرنے پر بچے کی جان لے لی۔ پولیس حکام کے مطابق پرنسپل اعتراف جرم کر لیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹس کے مطابق سکول پرنسپل نے ایک بچے کی گمشدہ پنسل کی تلاش کی تو دوسرے بچے سے برآمد ہوئی۔ ٹیچر نے تھپڑ اور ٹھڈے مارے جس کے بعد بچے کے منہ سے خون آنا شروع ہو گیا۔ بچے کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا راستے میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق پرنسپل نے ابتدائی تفتیش کے دوران بچے پر تشدد کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔