عراقی وزیراعظم نے صوبہ انبار کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کا اعلان کر دیا

بغداد(آن لائن)عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے ملک کے سب سے بڑے صوبے انبار کو شدت پسند تنظیم داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے کارروائی کا اعلان کیا ہے۔عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق’ ہماری اگلی جنگ انبار کی سرزمین پر ہو گی اور اسے مکمل طور پر آزاد کرایا جائے گا۔‘عراقی سکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق صوبہ انبار کے دارالحکومت رمادی کے مشرق میں سکیورٹی فورسز داعش سے لڑائی کر رہی ہیں۔فوجی حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے شدت پسندوں کو رمادی کے مشرق میں سجاریہ کے علاقے میں دھکیل دیا گیا ہے۔صدر حیدر العبادی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے سرکاری صفحے پر لکھا ہے:’ ہم تکریت کی طرح انبار میں بھی فتح یاب ہوں گے۔ اس صوبے کے اکثر شہروں اور دیہاتوں پر داعش یا دیگر شدت پسندوں گروہوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔صوبے کے اہم شہر فلوجہ پر اس وقت دولتِ اسلامیہ کا قبضہ ہے اور اس وقت سکیورٹی فورسز نے شہر کا تین اطراف سے محاصرہ کر رکھا ہے۔
عراقی وزیراعظم