سعودی عرب نے تیل کی پیداوار ریکارڈ ایک کروڑ 3 لاکھ بیرل یومیہ کر دی

ریاض(آن لائن) سعودی عرب کی آئل پیداوار مارچ میں ایک کروڑبیرل یومیہ سے تجاوز کرگئی۔وزیر تیل علی النعیمی نے بتایا کہ مارچ میں اوسط پیداوار 1 کروڑ 3لاکھ بیرل یومیہ رہی جو فروری سے 4 لاکھ 50 ہزار بیرل یومیہ زیادہ اور ایک ریکارڈ ہے۔سعودی وزیر تیل نے امید ظاہر کی کہ پیداوار 1 کروڑ بیرل کے قریب رہے گی۔ انھوں نے کہاکہ سعودی عرب تیل کی قیمتوں میں بہتری کے لیے مدد کرنے کو تیار ہے ۔تاہم اس کے لیے بڑے اوپیک و نان اوپیک پروڈیوسرز کا تعاون درکار ہوگا۔
تیل پیداوار