جدہ: پاکستان، سعودی عرب فوجی مشقوں کے دوران ایک سپاہی جاں بحق، 3 زخمی

 جدّہ(آن لائن) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری فوجی مشقوں کے دوران ایک سپاہی جا ں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ سعودی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں یہ وضاحت نہیں کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے سپاہیوں کا تعلق کس ملک سے تھا۔اس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے الباح میں جاری الصمصام5 نامی پاک سعودی افواج کی جنگی مشقوں کے دوران اسلحہ کے استعمال سے ایک غیرکمیشن آفیسر ہلاک ہوا ہے، اور تین دیگر افسران زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ اس دوران ہوا ہے جبکہ پاکستان میں یہ بحث جاری ہے کہ آیا یمن حوثی باغیوں کے خلاف حملوں میں مصروف سعودی قیادت میں فوجی اتحاد میں شمولیت اختیار کی جائے۔
سعودیہ/ سپاہی جاں بحق