بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے 1662 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردئیے:پاکستانی ہائی کمشنر

بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے 1662 سکھ یاتریوں  کو ویزے جاری کردئیے:پاکستانی ہائی کمشنر

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے 1662 سکھ یاتریوں کو پاکستان کے ویزے جاری کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ 1662 سکھ یاتری بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیساکھی میلہ 11سے 20 اپریل تک ہوگا۔