بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی تین یورپی ممالک کے دورے پر فرانس پہنچ گئے

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی   تین یورپی ممالک  کے دورے پر فرانس پہنچ گئے

بھارتی وزیر اعظم فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچے جہاں  فرنچ وزیر خارجہ  لوراں  فابیئس  نے انکا استقبال کیا، اس موقع پر  مہمان وزیر اعظم کو  گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا،نریندر مودی اپنے دورے کے دوران  فرانسیسی  صدر فرانسو اولاندے اور  صنعتکاروں سے بھی ملاقات کریں گے،اس کے علاوہ  وہ یونیسکو کے اجلاس میں  خطاب کریں گے، مودی کے  یورپی ممالک کے دوروں کا مقصد  دفاعی،نیوکلیئر اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں  تعاون بڑھانا  ہے،بعد ازاں اور  جرمنی اور  کینیڈا کے دورے پر جائیں گے