بنگلہ دیش: مسافر بس درخت سے ٹکرا گئی، 25 افراد ہلاک، 19 زخمی

ڈھاکا (نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیش میں مسافروں سے بھری بس درخت سے ٹکرا گئی۔ نتیجے میں 25 افراد ہلاک ‘ 19 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ باریسال سے ڈھاکہ جانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔ بس میں 50 مسافر سوار تھے۔ پولیس کا کہنا تھا حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔ ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا، نتیجے میں بس درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 25 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بنگلہ دیش حادثہ