ایرانی رہنماﺅں کے عوامی بیانات کا جواب نہیں دے رہے‘ پابندیاں مرحلہ وار ختم ہونگی : امریکہ

ایرانی رہنماﺅں کے عوامی بیانات کا جواب نہیں دے رہے‘ پابندیاں مرحلہ وار ختم ہونگی : امریکہ

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ نے خبردار کیا ہے جوہری معاہدے پر عملدرآمد ہونے پر ایران پر پابندیاں مختلف مراحل میں اٹھائی جائیں گی۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایران کے مطالبہ کہ جوہری معاہدے پر عملدرآمد ہوتے ہی پابندیاں اٹھا لی جائیں کے جواب میں کہا ہم ایرانی عہدیداروں کے تمام عوامی بیانات کا جواب نہیں دینے جا رہے۔ ایران پر عائد پابندیاں وعدوں کی تکمیل اور مشترکہ جامع پلان آف ایکشن کے مکمل ہونے پر پوری طرح ختم ہونگی۔ پابندیوں کے خاتمے کا عمل اس وقت شروع ہوگا جب ایران اہم جوہری اقدامات کو مکمل کر لے گا۔ قبل ازیں ایرانی صدر حسن روحانی نے اعلان کیا تھا کہ ایران اس وقت تک معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا جب تک اس پر عائد پابندیاں مکمل طور پر اٹھا نہیں لی جاتیں۔ ترجمان نے مزید کہا پابندیوں کے خاتمے کا عمل اس وقت ہی شروع ہو گا جب ایران اہم جوہری اقدامات کو مکمل کر لے گا اور پابندیوں کا خاتمہ ایک سال تک مکمل ہو سکتا ہے۔
امریکہ/ ایران