اٹلی،مسلح شخص نے عدالت میں فائرنگ کر کے جج اور وکیل کو قتل کردیا

میلان(اے پی پی) اٹلی کی عدالت میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے جج اور وکیل کو قتل کر دیا ہے۔ میلان میں ایک شخص نے عدالتی کمرے میں داخل ہو کر سیکیورٹی گارڈ سے بندوق چھین کر فائرنگ شروع کر دی۔ اور اس نے جج پر فائرنگ شروع کر دی۔ جج کے بعد اس نے دلائل دینے والے وکیل کو بھی مار دیا۔ فائرنگ میں تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے خوف سے ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے بھی چل بسا۔ مقتول جج کا نام فرنیڈو اور وکیل کا نام لورینزو البرٹو بتایا جاتا ہے۔