یورپی یونین کا صدارتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے مبصرین افغانستان بھیجنے کا فیصلہ

یورپی یونین کا  صدارتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے مبصرین افغانستان بھیجنے کا فیصلہ

برسلز (این این آئی)یورپی یونین نے اگلے ماہ صدارتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے مبصرین افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ۔یورپی یونین فارن پالیسی کی سربراہ کیتھر ین آشٹن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوری انداز میںاقتدار کی پر امن منتقلی ہوگی ۔موجودہ صدر حامد کرزئی ملکی قوانین کے تحت تیسری مرتبہ صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔ جبکہ کرزئی کے بھائی قوم کرزئی گزشتہ روز دوسرے صدارتی امیدوار زلمے رسول کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے۔کیتھر ین آشٹن نے کہا کہ یورپی مبصرین کی ٹیم شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے میں مکمل تعاون فراہم کریگی۔