کارروائی میں متعدد پاکستانی اور سعودی جنگجو جاں بحق ہو گئے: شامی فوج کا دعویٰ

دمشق (اے پی اے) شامی فوج کی القاعدہ سے  وابستہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین کارروائی کے دوران شامی فوج نے متعدد پاکستانی اور سعودی عرب کے جنگجوئوں کو مار ڈالا۔ فوجی ذرائع کے مطابق المارونیات اور البرناص والکبیر علاقوں میں متعدد جنگجو مارے گئے  ہیں جن میں ابو طلحہ الانصاری‘ الخازانی بھی شامل ہے۔  پاکستانیوں کے نام عبدالسلام‘ ملا محمد‘ مصطفی‘  ملا احمد شامل ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ میں  شام کے نمائندے  نے ہولناک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سعودی جنگجوئوں  نے شامی عوام کے خلاف بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ سعودی جنگجوئوں نے بچوں اور عورتوں کو بھی معاف نہیں کیا۔