ڈرون طیارے کی تصاویر فروخت امریکی شہری پر عائد جرمانہ ختم

 ڈرون طیارے کی تصاویر فروخت امریکی شہری پر عائد جرمانہ ختم

واشنگٹن(آن لائن)امریکہ کی ایک مقامی عدالت نے ڈرون طیارے کی تصاویر کے کمرشل استعمال پر امریکی شہری پر عائد جرمانہ ختم کر دیا ہے۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے قوانین کے مطابق ڈرونز کا کمرشل استعمال ممنوع ہے۔ 2012 میں فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے فوٹو گرافر رافیل پرکر کو ورجینا یونیورسٹی کی تصاویر بنا کر فروخت کرنے پر 10 ہزار ڈالر جرمانہ کیا۔ فوٹو گرافر نے عدالت میں جرمانے کو چیلنج کیا جس پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے فوٹو گرافر کے جرمانے کو ختم کر دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ فوٹو گرافر کی جانب سے ڈرون کا استعمال کمرشل کے زمرے میں نہیں آتا۔