ننگر ہار: مقنا طیسی بم دھماکے میں ضلعی گورنر، رکن پارلیمنٹ نور آغا محافظ سمیت ہلاک

کابل (اے پی پی+ آن لائن) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر میں بم دھماکے میں ڈسٹرکٹ گورنر اور رکن اسمبلی نور آغا کامران اپنے محفظ سمیت ہلاک ہو گئے۔ صوبائی پولیس سربراہ فضل احمد شہزاد  نے بتایا مقناطیسی بم ان کی گاڑی کے اندر نصب کر رکھا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ دوسری طرف چین نے افغانستان کیساتھ ملکر دہشت گردی کیخلاف لڑائی کا اعلان کیا جبکہ افغانستان نے چین کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔