سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کے فون کی خفیہ ریکارڈنگ کی گئی

پیرس (بی بی سی) فرانس میں انتخابی مہمات کیلئے مبینہ طور پر لیبیا سے ملنے والی رقوم کی تفتیش کرنے والی ایک عدالت کے حکم پر گذشتہ ایک سال سے سابق فرانسیسی صدر نکولاس سرکوزی کے فون کی نگرانی کی گئی ہے۔ اخبار لے موند کا کہنا ہے کہ صدر کے فون کی نگرانی سے عدالتی نظام میں مداخلت کے شواہد سامنے آئے ہیں۔