دہشت گرد قرار دی گئی جماعتوں سے ہمدردی کرنا سنگین غلطی ہے، مسلمان ایسے لوگوں کی اصلاح کریں: سعودی مفتی اعظم

ریاض (نوائے وقت رپورٹ) مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ دہشت گرد قرار دی گئی جماعتوں سے ہمدردی کرنا اور ان کیلئے دعاگو ہونا سنگین غلطی ہے۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ ایسے لوگوں سے ہمدردی کی بجائے انہیں ان کی غلطیوں کی اصلاح کا کہیں۔