دہشت گرد حملوں کا خطرہ، برطانوی شہریوں کو پاکستا ن میں سفر کرنے پر محتاط رہنے کا مشورہ

لندن (آئی این پی) دہشت گرد حملوں کا خطرہ بڑھنے کے باعث برطانوی حکومت نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے  کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ نے ٹریل ایڈوائزری میں پاکستان میں مقیم برطانوی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گلگت بلتستان، بلوچستان اور دیگر شورش زدہ علاقوں کا سفر نہ کریں۔ ان شہروں میں مغربی شہریوں پر دہشت گرد حملوں اور ان کے اغو کا خطرہ ہے۔ برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ گھر سے بابر نکلتے وقت محتاط رہیں۔