دنیا کشمیریوں کو بھی یاد رکھے: بیرسٹر ترمبو خواتین کے عالمی دن پر اپیل

برسلز (نامہ نگار) بین الاقوامی تنظیم احرام کے چیئر مین و حریت کشمیری رہنما بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے حساس موقع پر کشمیریوں کو بھی یاد رکھیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والوں کے ساتھ جو زیادتیاں ظلم ناانصافیاں سرزد ہو رہی ہیں بالخصوص خواتین کے ساتھ انسانیت سوز سلوک ناقابل برداشت ناقابل بیان ہے۔