ترکی: بغاوت کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے سابق آرمی چیف رہا

استنبول (آن لائن) ترکی میں بغاوت کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے سابق آرمی چیف کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ترکی کے سابق فوجی سربراہ الکر باسبگ حکومت کے خلاف سازش کے الزام پر گذشتہ سال سزا پانے کے بعد استنبول کی جیل میں 26 ماہ تک قید رہے۔ الکر باسبگ کیساتھ 2 سو فوجی اہلکاروں کو بھی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔