تاجکستان میں سابق فیلڈ کمانڈر نوجوانوں کو شام میں لڑنے کی ترغیب دینے کے الزام میں گرفتار

تاجکستان میں سابق فیلڈ کمانڈر  نوجوانوں کو شام میں لڑنے کی ترغیب دینے کے الزام میں گرفتار

دوشنبے (اے پی پی) تاجکستان عوامی محاذ کے سابق فیلڈ کمانڈر کو انتہا پسندی کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زیر حراست دولت چولوو پہ الزام ہے کہ وہ  دوشنبے کے جنوب میں دوسو کلومیٹر  دور کلیاب شہر میں نوجوانوں کو انتہا پسندی کی ترغیب دے رہا تھا تاکہ وہ شام میں جا کر بشارالاسد کی حکومت کے خلاف لڑیں۔ چولوو کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
، اسے پندرہ برس سزائے قید ہو سکتی ہے۔