امریکہ میں تیسری جماعت کے 3 بچے بھنگ پیتے پکڑے گئے

کیلیفورنیا (اے پی اے) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک پرائمری سکول کے تیسری جماعت کے تین بچے سگریٹ کے ساتھ بھنگ کا نشہ کرتے پکڑے گئے۔ حکام اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان بچوں کی اس نشہ آور شے تک رسائی کیسے ممکن ہوئی۔