اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کے 80 ہزار فلسطینیوں کو پانی سے محروم کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کے 80 ہزار فلسطینی باشندوں کو پانی سے محروم کر دیا ۔ بیت المقدس میں مسلم اکثریتی کالونیوں کو صہیونی حکام نے گزشتہ منگل کو پانی کی فراہمی بند کر دی تھی جس کے بعد شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں لیکن پانی بحال نہیں کیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی مقامی اور علاقائی تنظیموں کی جانب  سے بیت المقدس کے ہزاروں باشندوں کو پانی کی  فراہمی روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا  ہے کہ اسرائیل اس طرح کے ظالمانہ حربوں کے استعمال سے فلسطینی شہریوں کو بیت المقدس چھوڑنے پر مجبور کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے۔