نریندر مودی اپنی کشمیر پالیسی واضح کریں: میر واعظ

نریندر مودی اپنی کشمیر پالیسی واضح کریں: میر واعظ

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق نے کہا ہے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حریت کانفرنس سب سے بہترین فورم ہے۔  سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میںحریت چیئرمین نے نریندر مودی کی حکومت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جس سے سیاسی طور پر ہی حل کیا جانا چاہیے۔نریندر مودی فی الفور اپنی کشمیر پالیسی واضح کریں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک مقبوضہ علاقے میں اقتصادی ترقی کی اہمیت کا سوال ہے یہ چیزتمام لوگوںکو تسلیم کرلینی چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کواسکے سیاسی پہلو سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کشمیریوں کے بھی جذبات ہیں اور انہیں ریلوے لائنوں اورسڑکوں سے بھارت کے حق میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔