لکھنؤ میں کسٹمز اہلکار پر گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج

لکھنؤ (اے پی پی) بھارتی شہر لکھنؤ میں گھر میں کام کرنیوالی ملازمہ کیساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں کسٹمز کے اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈینش یادیو نے بتایا کہ کسٹمز کے اہلکار سوشیل کمار کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔ پریما نامی بھارتی گھریلو ملازمہ نے پولیس کو بتایا کہ سوشیل کمار نے 20 دن قبل اسکے ساتھ زیادتی کی تھی۔