سری لنکا مسلمان خواتین کو سیاہ کے بجائے رنگین عبایا استعمال کرنے کی مہم شروع

کولمبو(آئی این پی) سری لنکا کی ایک بڑی مسلم تنظیم نے مسلمان خواتین کو سیاہ کے بجائے رنگین عبایا استعمال کرنے کی ترغیب دینے کی مہم شروع کردی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تنظیم کی مہم کا مقصد سنہالی اکثریت کی آبادی والے ملک میں پردے کے اسلامی رواج کو مزید قابل قبول بنانا ہے۔سری لنکا کی مسلم کونسل نے ایک اعلان کے ذریعے خواتین کو کہا ہے کہ وہ اپنے سیاہ عبائے لائیں اور ان کے بدلے رنگین عبائے لے جائیں۔جمعیت علماء کے ایک مشیر کا کہنا تھا کہ جب ساری خواتین سیاہ عبائے استعمال کریں گی تو اس سے تاثر ملتا ہے کہ 'ہم وردی میں ملبوس ایک فورس ہیں'۔'نقاب نے بھی سیکورٹی خدشات بڑھائیں ہیں۔