روسی مسلمان نوجوانوں کی یونین آن لائن اسلامی فیسٹیول کا انعقاد کرے گی

ماسکو (اے پی پی)  روسی مسلمان نوجوانوں کی یونین آن لائن یکم تا پندرہ اگست  اسلامی فیسٹیول کا انعقاد کرے گی ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق تاتارستان میں منعقد ہونے والے اس  فیسٹیول میں اندرون ملک اوربیرون  ملک سے  نامور علمائے دین فیسٹیول کے موقع پر دینی موضوعات پر لیکچر دیں گے ۔ فیسٹیول میں کی جانے والی تقاریر کا پندرہ زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا جبکہ دنیا بھر سے 45 ہزار انٹرنیٹ صارفین اس میں شرکت کریں گے