بحر اسود میں روسی بحریہ کی جنگی مشقیں جاری

ماسکو (اے پی پی) بحر اسود میں روسی بحریہ کی جنگی مشقیں جاری  ہیں۔روسی وزارت دفاع کے  مطابق  مشقوں میں بیس جنگی بحری جہاز شریک ہیں جن میں میزائلوں سے لیس جنگی بحری جہاز سموم اور  شتیل بھی شامل ہیں۔مشقوں کے دوران جنگی بحری جہازوں پر نصب ہتھیاروں سے دشمن کے جنگی طیاروں کو تباہ کرنے کا طریقہ وضع کیا گیا۔ علاوہ ازیں مشقوں کے ایک مرحلے میں بحیرہ اسود میں متعین جنگی بحری بیڑے میں شامل20 ایس یو 24 جنگی طیاروں نے بھی حصہ لیا ہے۔