افغانستان میں غیر قانونی حکومت امریکی امداد سے محروم ہو جائیگی: جان کیری

افغانستان میں غیر قانونی حکومت امریکی  امداد سے محروم ہو جائیگی: جان کیری

واشنگٹن ( نمائندہ خصوصی) افغان صدارتی انتخابات کے نتائج اب بھی شکوک کی لپیٹ میں ہیں۔  امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ افغانستان میں غیر قانونی حکومت امریکہ کی مالی امداد اور سکیورٹی حمایت سے محروم کردی جائے گی۔یوں تو افغان صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج ورلڈ بینک کے سابق ٹیکنوکریٹ اشرف غنی کے حق میں آئے ہیں مگر شکوک کے بادل اب بھی چھائے ہیں۔ دھاندلی کے الزامات سے معاملہ دھندلارہا ہے۔ چوبیس جولائی کو انتخابات کے حتمی نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔  امریکہ نے  ان نتائج پرعدم اطمینان ظاہر کر دیا ہے۔ جان کیری نے کہا  کہ غیر قانونی راستے سے اقتدار  میں جو حکومت آئے گی وہ امریکہ کی مالی امداد اورسکیورٹی حمایت سے محروم کردی جائے گی۔