مقبوضہ کشمیر: جیل بھرو تحریک کا دوسرا مرحلہ‘ لبریشن فرنٹ کے نائب چیئرمین سمیت مزید 30 کارکن گرفتار

مقبوضہ کشمیر: جیل بھرو تحریک کا دوسرا مرحلہ‘ لبریشن فرنٹ کے نائب چیئرمین سمیت مزید 30 کارکن گرفتار

سرینگر (کے پی آئی) کشمیری اسیروںکو سزائے موت اور عمر قیدسنانے کیخلاف جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی جیل بھروتحریک کے دوسرے مرحلے میں فرنٹ کے نائب چیئرمین بشیر احمد بٹ ایڈووکیٹ سمیت 30 کارکنوں نے گرفتاریاں پیش کردیں۔ گزشتہ روز جے کے ایل ایف کے کارکنوں نے سرینگر میں بٹہ مالو آستانہ عالیہ چوک سے ریکہ چوک تک جلوس نکالا شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی اور گرفتار کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کیخلاف نعرے درج تھے۔ اسیر زندان شوکت احمد خان کے معصوم بچوں، محاذ آزادی کے محمد یوسف گلگار،اِنٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے محمد احسن اونتوکیساتھ ساتھ درجنوں خواتین نے بھی شرکت ۔ بشیر احمد بٹ نے کہا کہ گرفتاریاں پیش کرنے سے ہمارا مقصد کشمیری اسیروں پر ڈھائے جانیوالے مظالم،انہیںدو دہایﺅں پہلے کے کیسوں میں عمر قید اور دوسری سزائیں سنانے جانے اور بڑھتے ہوئے عدالتی تشدد کے خلاف پرامن آواز اٹھانا ہے۔ بعدازاں بشیر بٹ سمیت 30کارکنوں نے گرفتاریاں پیش کیں۔مہم کا تیسرا مرحلہ آج سرائے بالا میں شروع ہوگا جس کی قیادت فرنٹ قائد ایس ایم افضل کریں گے۔