لائن آف کنٹرول پرپاکستان اوربھارت میں ہونیوالی جھڑپ کےبعد دونوں ممالک میں پائی جانےوالی کشیدگی سےآگاہ ہیں۔ جارج لٹل

لائن آف کنٹرول پرپاکستان اوربھارت میں ہونیوالی جھڑپ کےبعد دونوں ممالک میں پائی جانےوالی کشیدگی سےآگاہ ہیں۔ جارج لٹل

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگومیں پینٹاگون کے ترجمان جارج لٹل کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع پاکستان اور بھارت کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کی تاریخ سے آگاہ ہیں،بھارت اور پاکستان خطے میں امن اور استحکام قائم رکھ سکتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ ہمیں ہم پاکستان سمیت دُنیا بھر کے ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جو دہشت گردوں کے خلاف سخت موقف رکھتے ہیں،جارج لٹل کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کو خطےمیں امن قائم رکھنےکیلئےاقدامات کرنا ہوں گے۔