بھارت میں ماﺅ علیحدگی پسندوں کا حملہ، 7 سکیورٹی اہلکار ہلاک

بھارت میں ماﺅ علیحدگی پسندوں کا حملہ، 7 سکیورٹی اہلکار ہلاک

پٹنہ (اے پی پی) مشرقی بھارت میں ماﺅ علیحدگی پسند وں کے حملے میں 7 بھارتی سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ریاست جھاڑکھنڈ کے پولیس چیف جی ایس رتھ کے مطابق ماﺅ علیحدگی پسند وں نے ضلع لیتھار میں پولیس پٹرول پارٹی پر چھاپہ مار حملہ کیا جس کے جواب میں علیحدگی پسند وں کی سرکوبی کیلئے فائرنگ کی گئی۔ مسلح علیحدگی پسند وں اور پولیس کے درمیان شروع ہونے والی جھڑپ کئی گھنٹے جاری رہی جس کے نتیجے میں 7 پیرا ملٹری فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ علےحدگی پسند فرار ہوگئے۔ پولیس چیف نے بتایا کہ جھڑپ میں 7 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یاد رہے بھارت میں ماﺅ علےحدگی پسند تنظیم نے 1967ءسے علیحدگی کی تحریک شروع کر رکھی ہے جو اس وقت بھارت کی 28 ریاستوں میں سے 20 میں پھیل چکی ہے۔