بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں سیاسی بحران، وزیراعلیٰ ارجن منڈا مستعفی

 بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں سیاسی بحران، وزیراعلیٰ ارجن منڈا مستعفی

نئی دہلی( آن لائن )بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں سیاسی بحران کے بعد وزیرِاعلیٰ ارجن منڈا عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ بھا رتی میڈیا کے مطا بق ریاست میں یہ سیاسی بحران جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی جانب سے بی جے پی کی زیرِ قیادت منڈا حکومت کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لینے کے بعد پیدا ہوا تھا۔بی جے پی کے رہنما بلبیر پنج کا کہنا ہے کہ جھار کھنڈ میں ان کی جماعت کے پاس اکثریت نہیں ہے، اس لیے وزیراعلیٰ نے سیاسی جوڑ توڑ کی بجائے اقتدار چھوڑ دینا بہتر سمجھا۔اطلاعات کے مطابق ارجن منڈا نے گورنر سے ریاستی اسمبلی توڑنے کی سفارش بھی کی ہے۔ ریاستی اسمبلی کے اجلاس میں اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ واضح رہے ریاست میں 81 رکنی اسمبلی میں جے ایم ایم اور بی جے پی کے پاس 18، 18 ارکانِ ہیں جبکہ اے جے ایس یو کے 6 اور جے ڈی یو کے 2 ایم ایل اے ہیں۔