میکسیکو: پولیس آپریشن، بھارتی شہریوں سمیت 100 مغوی غیر ملکی تارکین وطن بازیاب

میکسیکو سٹی (اے ایف پی) میکسیکو میں پولیس نے اغواءکئے گئے 100تارکین وطن کو بچالیا، ان میں خواتین بچے، گوئٹے مالا، ایلسلواڈور، ہنڈراس، نکاراگو، سری لنکا اور بھارت کے شہری شامل ہیں، ایک گروہ کو بھی پکڑا ہے جو پیسے بٹورنے کیلئے ایسے لوگوں کو ہدف بناتے ہیں۔ متاثرین کے پاس دستاویز نہیں تھیں۔