بھارت : جنسی ہراساں کئے جانے پر 4 ایتھلیٹ لڑکیوں کی خودکشی کی کوشش، ایک دم توڑ گئی

بھارت : جنسی ہراساں کئے جانے پر 4 ایتھلیٹ لڑکیوں کی خودکشی کی کوشش، ایک دم توڑ گئی

کیرالہ (نیوز ڈیسک) ہراساں کئے جانے پر بھارت کے شہر کیرالہ میں چار اتھلیٹس لڑکیوں کی خودکشی کی کوشش ، ایک جان کی بازی ہار گئی۔ بھارت میں عورتوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ہے۔ کیرالہ میں سینئرز کی جانب سے جنسی ہراساں کئے جانے پر چار اتھلیٹس نے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی۔ جنسی خودکشی کی کوشش کرنے والی چاروں اتھلیٹس میں سے 15 سالہ لڑکی جان کی بازی ہار گئی ہے۔ سوئمنگ کی چاروں اتھلیٹس نے موت کو گلے لگانے کے لئے زہریلے پھل ’’اوتھلانگا‘‘ کا استعمال کیا۔ لڑکیوں کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو ٹریننگ ہاسٹل میں ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا جاتا رہا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکیوں پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔ لڑکیوں کے بے ہوش ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والی لڑکی کے رشتہ داروں نے بھارتی حکومت سے مجرموں کو سخت سزا دینے کی اپیل کردی ہے۔