برطانوی پارلیمنٹ کے باہر مظاہرین کا پولیس پر حملہ، 2 گرفتار

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں انتخابات کے دوران پارلیمنٹ کے باہر پولیس پر حملہ کر دیا گیا۔ 60 سے زائد افراد نے پارلیمنٹ کے باہر تعینات پولیس پر حملہ کر دیا اور دھوئیں کے بم پھینکے۔ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد ہنگ پارلیمنٹ بننے کا امکان ہے۔ ایسی صورت میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔
پولیس پر حملہ