امریکہ نے14لڑاکا طیارے59فوجی تربیتی جیٹ‘374 بکتر بند گاڑیاں پاکستان کے حوالے کر دیں

واشنگٹن (آئی اےن پی ) امریکہ نے خطے میں پیچھے چھوڑے جانے والے اسلحہ میں سے 14 جنگی طیارے، 59 فوجی تربیتی جیٹ اور 374 بکتر بند گاڑیاں پاکستان کے حوالے کر دیں۔ جمعرات کوغےر ملکی مےڈےا کے مطابق امریکی کانگریس کیلئے داخلی رپورٹس تیار کرنے والی ایجنسی ’کانگریسنل ریسرچ سروس‘ نے بتایا کہ پاکستان کو فراہم کیا جانا والا اسلحہ ماضی میں عراق اور افغانستان میں زیر استعمال رہا تھا۔ افغانستان سے فوجی انخلا جاری رکھنے والے امریکا نے پیچھے رہ جانے والا اسلحہ پاکستان اور افغانستان سمیت علاقائی اتحادیوں کو دینے کی پیشکش کی ہے۔ تکنیکی لحاظ سے یہ اسلحہ ’دفاعی ضرورت سے زیادہ‘کہلایا جاتا ہے، جسے امریکا واپس وطن بھیجنے کے بجائے اتحادی ملکوں کو دے دیتا ہے۔ پاکستان کو 629 ملین ڈالرز میں ملنے والے اسلحہ میں ایف سولہ کیلئے فضا سے فضا میں مار کرنے والے 500 AMRAAM میزائل، دو ہزار پاو¿نڈ وزنی 1450 بم،گریوٹی بموں کیلئے 500 JDAM Tail Kits وغیرہ شامل ہیں۔ پاکستان نے 100 ہارپون اینٹی شپ میزائلوں کیلئے اضافی 298 ملین ڈالرز بھی ادا کئے۔ پاکستان کو پینٹاگون کے’اتحادی سپورٹ فنڈز‘کی مد میں 235 ملین ڈالرز مالیت کے 26 بیل 412 ای پی یوٹیلٹی ہیلی کاپٹرز اور ان کے پرزے اور مینٹیننس ملی ہے۔
طیارے