امریکہ: غیرت کے نام پر پاکستان میں دو افراد کو قتل کرانے کی سازش پر ایک شخص کو عمر قید

نیو یارک (رائٹرز) نیو یارک میں بروکلین کے ایک ٹیکسی ڈرائیور اجمل چودھری کو پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کی سازش کے الزامات میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی، 62 سالہ اجمل چودھری کو پچھلے سال اپنی بیٹی کو پاکستان سے امریکہ فرار کرانے میں مدد کرنے والے شخص کے خاندان کے دو افراد کے قتل کے انتظامات کامجرم قرار دیا گیا تھا۔ اجمل چودھری نے اپنی بیٹی امینہ اجمل کو ایک شخص کو امریکی ویزا دلوانے کیلئے اس سے شادی پر مجبور کیا اس کی بیٹی ایک شخص کی مدد سے امریکہ آ گئی تو اجمل چودھری نے اس شخص کے گھر والوں کے قتل کی سازش بنائی تھی۔
عمر قید