مسلم لیگ (ن) کی پنجاب اسمبلی کی بوری سے دانے گرنے شروع ہو گئے ‘ تحریک انصاف فرانس کی نومنتخب ارکان سینیٹ کو مبارکباد

مسلم لیگ (ن) کی پنجاب اسمبلی کی بوری سے دانے گرنے شروع ہو گئے ‘ تحریک انصاف فرانس کی نومنتخب ارکان سینیٹ کو مبارکباد

پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) تحریک انصاف فرانس کے عہدیداروں نے نومنتخب ارکان سینیٹ کو کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ ارکان سینٹ پارٹی مفادات کی بجائے قومی وعوامی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے وطن عزیز سے استحصالی نظام کے خاتمے اور قومی ترقی و استحکام پاکستان کی ضامن مقامی خود مختاری کے نفاذ کیلئے اپنا دیانتدارانہ کردار ادا کریں گے۔ جنرل سیکرٹری رانا عمران عارف نے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی اختلافات نہیں البتہ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب اسمبلی کی بوری سے دانے گرنے شروع ہو گئے ہیں اور شہباز شریف بھگوڑوں کی تلاش میں ہیں۔ نائیب صدر محمد اصغر برہان نے کہا کہ پارٹی نے فوزیہ قصوری جیسی عظیم رہنما کو اس لئے ٹکٹ نہیں دیا کہ وہ خیبر پی کے کی رہائشی نہیں تھیں وہاں سے بڑے اہل امیدوار سامنے لائے گئے۔ تحریک انصاف اپنے کردار سے ثابت کر چکی ہے کہ وہ بہتر نتائج کے لئے اسمبلیوں کی پروا نہیں کرتی۔ چوہدری سہیل بھدر نے کہا کہ اسلام آباد کی سیٹوں پر اندرون سندھ اور خیبر پی کے کے معروف شکست خوردہ فرد کو لایا گیا ہے جو آئین اور قانون کی سراسر نفی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی پٹیشن پر کیا فیصلہ دیتا ہے۔ منتحب ارکان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے مشن کے لئے جان لڑا دیں۔ گلزار لنگڑیال نے کہا کہ تحریک انصاف کا ہر فرد عمران خان ہے، نئے منتخب ارکان اپنے قائد اور پارٹی کے کروڑوں لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ پارٹی کے صدر عمر رحمن، سینئر نائب صدر راجہ محمّد عجب، سیکرٹری انفارمیشن افضال احمد گوندل، نائب صدور اشفاق احمد چوہدری، خالد پرویز، راجہ طاہر نے خیبر پی کے کے ایم پیز کو مبارکباد پیش کیہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے عدالت عظمیٰ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی دس مارچ کو حتمی طلبی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے تاخیری حربے کو مسترد کئے جانے پر سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔