مالی: نائٹ کلب میں فائرنگ، فرانس اور بیلجیئم کے شہریوں سمیت 5 ہلاک، 8 زخمی

بماکو (اے پی پی، اے ایف پی) مالی کے دارالحکومت بماکومیں ہفتہ کو نائٹ کلب میں فائرنگ سے دو غیر ملکیوں سمیت 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ہلاک ہونے والوں میں مالی کے دو اور فرانس، بلجیئم کا ایک ایک شہری، یورپی یونین آفس کا سکیورٹی افسر شامل ہے۔ یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی نے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا یہ دہشتگردی ہے۔نقاب پوش حملہ آور نے گرنیڈ بھی پھینکے۔ کسی نے فوری ذمہ داری قبول نہیں کی۔ مرنے والوں میں پولیس افسر زخمیوں میں خاتون سمیت سوئٹزرلینڈ کے 3 شہری شامل ہیں۔ فرانسیسی صدر ہولانہ نے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔