الطاف حسین کی صاحبزادی کی سالگرہ بچوں میں تحائف تقسیم، قائد متحدہ نے بیٹی کے ساتھ ملکر کرکٹ میچ دیکھا

لندن (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی صاحبزادی افضا الطاف کی 13 ویں سالگرہ کے سلسلے میں لندن میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایک سادہ سی تقریب منعقد کی گئی جس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل سیکرٹریٹ کے ارکان، ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داران اورانکے اہل خانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر افضا الطاف کی سالگرہ کاکیک کاٹا گیا۔ متحدہ کے قائد نے بیٹی کے ساتھ ملکر پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والا سنسنی خیز میچ دیکھا اور قومی ٹیم کو دل کھول کر داد دی۔