یورپ کو تارکین وطن کی بڑی لہر کا سامنا لیبیا سے 5لاکھ افراد آنے کو تیار

برسلز( آن لائن ) برطانیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پانچ لاکھ افراد لیبیا سے یورپ جانے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں ’اگر لیبیا کی صورت حال کا فائدہ اٹھانے والے سمگلروں کا متحدہ طور پر مقابلہ نہ کیا گیا تو یورپ کو تارکین وطن کی بڑی لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔جزیرہ مالٹا میں قائم ادارے مائگرینٹ آفشور ایڈ سٹیشن نے بتایا ہے کہ اس نے اٹلی، آئرلینڈ اور جرمنی کے بحری جہازوں کے تعاون سے اس آپریشن کو سر انجام دیا ۔اٹلی کے کوسٹ گارڈ نے تارکین وطن کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ۔