عراق: ہوٹلوں کے قریب داعش کا خودکش کار بم دھماکہ، ٹرک ڈرائیوروں سمیت15 جاں بحق

عراق: ہوٹلوں کے قریب داعش کا خودکش کار بم دھماکہ، ٹرک ڈرائیوروں سمیت15 جاں بحق

بعقوبہ (اے ایف پی) عراقی دارالحکومت بغداد سے 65 کلومیٹر دور بلادروز شہر کے داخلی راستے پر ہوٹلوں کے قریب داعش کے بمبار نے بارودی گاڑی اڑا دی جس سے 15 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہو گئے۔ مرنیوالوں میں اکثریت ڈرائیوروں کی ہے جو بغداد اور کردستان کے درمیان سامان لانے اور لے جانے کا کام کرتے ہیں۔ آن لائن پیغام میں داعش کے ترجمان نے دعویٰ کیا اس حملے میںپولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کا رکن بھی مارا گیا۔ بمبار کا نام علی الالنصاری تھا۔سرچ آپریشن میں کئی گرفتار کر لئے گئے۔