جدہ: پاکستانی کثرت رائے نے ’’محبت حرمین الشریفین‘‘ واک شروع کر دی

صحافی  |  امیر محمد خان

جدہ (امیر محمد خان سے) پاکستانی کثرت رائے نے جدہ سے سعودی دارالحکومت ریاض کیلئے ’’محبت حرمین الشریفین‘‘ واک کی ابتدا کر دی ہے۔ مشہور چوک سے کثرت رائے نے 980 کلومیٹر کا سفر جو گیارہ دن میں ختم ہو گا کا آغاز کیا ہے ان کی واک کا مقصد دنیا کو آگاہ کرنا ہے کہ حرمین کی حفاظت کیلئے پاکستانی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، کثرت رائے اپنے ایک ہاتھ میں پاکستانی اور دوسرے ہاتھ میں سعودی عرب کا پرچم اٹھائے تھے۔کثرت رائے نے کہا سعودی عرب میں دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔