آزاد کشمیر میں عسکریت پسندوں کا مضبوط ڈھانچہ بدستور موجود ہے: بھارتی جنرل کا الزام

سری نگر (کے پی آئی) بھارتی فوج کی15ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل سوبرتا ساہا نے دعوی کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں اب بھی عسکریت پسندوں کا مضبوط ڈھانچہ موجود ہے۔ اولڈ ٹائون بارہمولہ میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ برف پگھلنے کے ساتھ ہی دراندازی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ روز نوگام سیکٹر میں عسکریت پسندوں کا ایک گروپ اس پار داخل ہوا اور فوج کے چوکس اہلکاروں نے ان کی کوشش ناکام بنادی ۔انہوں نے جھڑپ میں تین عسکریت پسندوں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا۔