امریکی نائب صدر جوبائیڈن کے بیٹے کی آخری رسومات ، اوباما کی شرکت

واشنگٹن (آن لائن)امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے بیٹے بیو کی آخری رسومات میں اوباما نے ڈلاویر کے علاقے ولمنگٹن کے ’سینٹ انتھونی آف پڈوا رومن کیتھولک چرچ میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا بیو نے اپنے والد سے سیکھا تھا کہ زندگی کے اتار چڑھاؤ سے کس طرح بخوبی نبرد آزما ہوا جاتا ہے۔