افغانستان: کار بم دھماکہ میں پراسیکیوٹر ہلاک ہو گیا

کابل (اے پی پی) افغانستان میں کار بم دھماکہ میں پراسیکیوٹر ہلاک ہو گیا۔ اتوار کو شنہوا نیوز ایجنسی نے صوبائی حکومت کے ترجمان عبدالودود کے حوالہ سے بتایا صوبہ قندوز میں نامعلوم باغیوں نے پراسیکیوٹر محمد حلیم کی کار میں دھماکہ خیز مواد نصب کر دیا جو دھماکہ سے پھٹ گیا ۔ مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔