اطالوی کوسٹ گارڈ نے سمندر میں بھٹکتے 3 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن بچا لیے

روم (آئی این پی) اطالوی کوسٹ گارڈ نے ایک دن میں 15 کشتیوں میں سوار ساڑھے 3 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو بچانے کو دعویٰ کر دیا۔ یہ لیبیا سے بحیرہ روم کے راستے یورپی یونین میں داخلے کے لیے اٹلی کی طرف سفر پر تھے۔ سیٹلائٹ ٹیلی فونوں کے ذریعے ہنگامی مدد کی اپیل کی گئی تھی۔