شام کے صدر بشار الاسد کی والدہ انتقال کرگئیں
دمشق (اے پی پی) شام کے صدر بشار الاسد کی والدہ انیسہ احمد مخلوف 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق انیسہ احمد شام کے سابق صدر حافظ الاسد کی بیوہ تھیں جو کئی سال سے دمشق کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ان کے پانچ بچے تھے جن میں بشار الاسد کا نمبر تیسرا ہے۔
انتقال